• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606147

    عنوان:

    بجلی کے میٹر سے پہلے مین لائن پر سٹیبلائزر لگانا کیسا ہے؟

    سوال:

    میں بجلی کا بل پورا اور مقررہ وقت پر ادا کرتا ہوں لیکن مجھے پورا وولٹیج نہیں ملتا۔220کے بجائے 120ملتا ہے یعنی میری حق تلفی ہوتی ہے ۔کیا میں میٹر سے پہلے ( آگے )سٹیبلائزر لگا سکتا ہوں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا

    جواب نمبر: 606147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:57-26/N=1/1443

     اگر آپ کو آپ کی لائٹ کا منظور شدہ پورا وولٹیج نہیں ملتا ہے تو آپ اپنا مکمل وولٹیج لینے کے لیے سٹیبلائزر لگاسکتے/ لگواسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند