• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606112

    عنوان:

    ارطغرل ڈرامہ دیکھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    1. جب کہ میوزک سننا فرقہٴ باطلہ کا شیوہ ہے ، لیکن ارطغرل و عثمان ڈرامے میں میوزک سنائی جارہی ہیں۔ 2. کسی ایسے شخص کو جو غیر شرعی داڑھی رکھتا ہو ایسوں کو کسی عظیم مجاہد اسلام کی مشابہت تصور کر سکتے ہیں؟ مقصد سوال یہ ہے کہ مسمی بہ عثمان کی داڑھی غیر شرعی ہے اور نوجوان نسل اس کی پیروی کرتے ہوئے اس کے مماثل داڑھی رکھنا حد سے زیادہ پسند کر رہے ہیں۔ 3. مذکورہ ڈرامہ میں عثمان غازی کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی مسمی بھا بالاخاتون کو حقیقی عثمان غازی رحمة اللہ علیہ کی اہلیہ تصور کرنا درست ہے؟ مقصد سوال یہ ہے کہ وہ پاکباز و عفیفہ تھیں اور اس اداکارہ کی حقیقی و انٹرنیٹ کی زندگی فاحشانہ رہا ہے اور دوران ڈرامہ بھی سوشل میڈیا پر رنڈیوں کی سی تصاویر شائع کرتی ہے۔ 4. غیر محرموں کو دیکھنا_ حقیقی زندگی میں بالقصد والرغبة _ ناجائز ہے تو کیا سوشل میڈیا پر دیکھنا جائز ہوسکتاہے؟ لوگوں کے خیالات میں یہ بات پیوست ہو چکی ہے کہ مذکورہ ڈرامہ اسلامی ڈرامہ ہے حالانکہ اس میں تمام عورتوں کو بے نقاب دکھایا جاتا ہے۔ 5. مسلم نسل کے بیشتر حضرات اس ڈرامے کو دیکھنے میں محو ہیں اور تاریخی اوراق کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے، کیا یہ درست ہے؟ 6. عثمان ڈرامہ کے آغاز میں ہی جب اداکار عثمان نے پہلی مرتبہ اداکارہ بالاخاتون کو دیکھا تو اس کے حسن کی تعریف کرنے لگا ، کیا حقیقت میں عثمان غازی رحمة اللہ علیہ ایسا گھٹیا کام کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں کر سکتے ہیں تو اس ڈرامے کو جھوٹا ماننا کیسا ہے؟ کیا ان تمام خامیوں کے باوجود اس ڈرامے کو اسلامی ڈرامہ کہہ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 606112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:80-30T/SN=2/1443

     یہ سیریل دیکھنا شرعا جائز نہیں ہے، اس میں بے حیائی ، استلذاذ بالتصاویر ، اسلام کے بارے میں غلط فہمی کا ذریعہ بننے وغیرہ جیسی بہت سی شرعی قباحتیں پائی جاتی ہیں۔(اس سلسلے میں مزید تفصیل ودلائل کے لئے امداد الفتاوی (4/258، بہ عنوان” تصحیح العلم فی تقبیح الفلم“ ،مطبوعہ: کراچی) دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند