• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60578

    عنوان: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہو ں کہ ہماری مسجد میں بجلی کی دو طرف سے کمیٹی نے لائن لے رکھی ہے لیکن بجلی کا میٹر صرف ایک ہی لگا ہوا ہے تو کیا اس کی شریعت میں اجازت ہے ؟یاپھر دونوں طرف کی لائن کے دو دو میٹر لگانے ہونگے ؟

    سوال: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہو ں کہ ہماری مسجد میں بجلی کی دو طرف سے کمیٹی نے لائن لے رکھی ہے لیکن بجلی کا میٹر صرف ایک ہی لگا ہوا ہے تو کیا اس کی شریعت میں اجازت ہے ؟یاپھر دونوں طرف کی لائن کے دو دو میٹر لگانے ہونگے ؟ کیا مسجد میں یہ بجلی جائز چل رہی ہے کیونکہ ایک طرف کی بجلی چلی جانے پر دوسری لائن جوڑ دی جاتی ہے ۔

    جواب نمبر: 60578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 927-918/H=10/1436-U میٹر تو غالباً دونوں لائنوں کی طرف سے آنے والی بجلی پر چلتا ہوگا اگر یہ صورت اختیار کرنا قانوناً جرم نہ ہو تو اس کی گنجائش ہے ورنہ نہیں، خلاف قانون ہے یا نہیں؟ اس کو متعلقہ محکمہٴ بجلی کے حکام سے معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند