• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 605478

    عنوان:

    یہودیوں کی مصنوعات كا استعمال

    سوال:

    آج کل پاکستان میں یہودی ممالک کے بہت سارے سامان بک رہے ہیں، اور جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ان سامانوں کے منافع کی رقم مسلمانوں اور مسلم ممالک کے خلاف استعمال کی جاتی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا ان سامانوں کا استعمال مسلمان کے لیے حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 605478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 971-613/SN=12/1442

     شرعاً جن چیزوں کے استعمال کی اجازت ہے، وہ کسی بھی کمپنی یا کہیں کی بھی تیار شدہ ہوں ان کا استعمال فی نفسہ مباح ہے؛ باقی غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ ایسی کمپنیوں کی مصنوعات سے اجتناب کیا جائے جن کے بارے میں یہ اندیشہ ہو کہ وہ اپنا سرمایہ اسلام مخالف کاموں میں صرف کریں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند