متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 604847
سکن گرافٹنگ اور کیمکل پیلز كا حكم
اگر کسی مسلمان لڈکی کے جسم پر کسی نامحرم کی نظر پڈھ جاتی ہے تو کیا وہ سکن گرافٹنگ یا ککیمکل پیلز کے ذریعہ کیا اپنے جسم کی جلد نکلوا سکتی ہیں؟ کیونکہ بے حیائی کی وجہ سے تو اس کا جسم جہنم کے حوالے ہوگا ہی اس تدبیر سے شاید نہ ہو؟ کیونکہ نئی جلد واپس اگ جاے َگی۔
جواب نمبر: 604847
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 892-647/D=10/1442
سکن گرافٹنگ یا کیمیکل پیلز کے ذریعہ جسم کے جلد کو نکلوانے کی ضرورت نہیں، شریعت سے اس کی اجازت نہیں ہے۔ نامحرم کی نظر پڑ جانے سے بس للہ تعالی سے توبہ استغفار کرلے اور آئندہ مکمل پردہ کا اہتمام کرے تاکہ کسی نامحرم کی نظر نہ پڑے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند