• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604459

    عنوان:

    چہرہ ہٹاكر تصویریں لگانا كیسا ہے؟

    سوال:

    آج کل اکثر پراڈکٹس پر عورتوں کی تصویریں ہوتیں ہیں خاص طور پر کپڑے ا ور جیولری ہیں ہی عورتوں کی تو ان کے چہرے کو ہٹا کر تصویریں لگانا کیسا ہے؟

    دوسرا سوال؛ کشمش کو رات کو پانی میں ڈال کر صبح کو پی لینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 604459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 951-690/D=11/1442

     (۱) جب چہرے کو ہٹادیا جائے گا اور وہ تصویر محرم باقی نہ رہے گی تو اب اس سر کٹی تصویر کو لگانا کس مقصد سے ہوگا؟ اور اس ناقص تصویر سے کس چیز کی نمائش مقصود ہوگی؟ صرف کپڑے زیور کی یا اعضاء مستورہ کی بھی نمائش ہوگی، واضح کریں۔

    (۲) شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ باقی اس کے فوائد و نقصان کسی حکیم سے معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند