• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60437

    عنوان: کیا گھر میں تفریحاً طوطا ، کبوتر ، فاختہ یا چھوٹے پرندوں کوپالنا جائز ہے؟کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے؟

    سوال: کیا گھر میں تفریحاً طوطا ، کبوتر ، فاختہ یا چھوٹے پرندوں کوپالنا جائز ہے؟کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے؟

    جواب نمبر: 60437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 980-980/M=10/1436-U مذکورہ پرندوں کو تفریح طبع کی غرض سے گھروں میں پال سکتے ہیں بشرطیکہ ان کو بھوکا پیاسا نہ رکھا جائے بلکہ ان کے چارہ پانی کا اہتمام کیا جائے اور کبوتر بازی نہ کی جائے، قولہ وأما للاستئناس فمباح قال في المجتبی رامزًا: لا بأس بحبس الطیور والدجاج في بیتہ ولکن یعلفہا (شامي اشرفی: ۹/۵۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند