• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604336

    عنوان:

    جس پرفیوم میں الكوحل ہو كیا اسے استعمال كرسكتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم ایسے پرفیوم کا استعمال کرسکتے ہیں جس میں الکوحل ہو جیسے کہ فوگ وغیرہ (fogg) اور پر فیوم میں کونسا الکوحل حرام ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 604336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 729-635/M=10/1442

     بعض الکوحل انگور، کھجور سے بنتے ہیں وہ حرام و ناپاک ہوتا ہے اس کا استعمال ناجائز ہے، اور بعض الکوحل، آلو، گنا، سبزی وغیرہ سے بنتے ہیں ان کے استعمال کی گنجائش ہے، عطریات اور پرفیوم میں عموماً ایسے ہی الکوحل استعمال کیے جاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند