• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604287

    عنوان:

    گائے یا بھینس کو انجكشن كے ذریعہ حاملہ كرنا؟

    سوال:

    اس بارے میں کیا کہتے ہیں کہ گائے یا بھینس کو انجکشن (ویکشن) کے ذریعہ حمل ٹھہرا سکتے ہیں وضاحت فرمائیں؟

    جواب نمبر: 604287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:735-562/N=9/1442

     گائے یا بھینس کو انجکشن کے ذریعے حاملہ (گابھن) کرنا، یہ ایک غیر فطری عمل ہے، نیز اس میں جانور سے بچہ تو مل سکتا ہے؛ لیکن اُس کی جنسی تسکین نہیں ہوتی؛ اس لیے یہ عمل بہتر نہیں اگرچہ جائز ہے، یعنی: اگر فطری طریقے پر گابھن کرانے کی سہولت موجود ہو، تو اسے اختیار کیا جائے؛ ورنہ مجبوری ہے ؛ البتہ اس عمل کے لیے نر جانور کے مادہ کی جو خرید وفروخت ہوتی ہے، وہ درست نہیں، مسلمان کو اس کاروبار سے بچنا چاہیے اور اگر خریدنے والے کے پاس کوئی متبادل نہ ہو تو وہ إن شاء اللہ معذور ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند