• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604109

    عنوان:

    موبائل اپلیکیشن کے استعمال پرحاصل ہونے والے پوائنٹس کاحکم

    سوال:

    زید ایک موبائل اپلیکیشن (APPLICATION) استعمال کرتا ہے جواپلیکیشن (APPLICATION) زید کو کپڑے وغیرہ خریدنے پر اور بغیر کسی خریداری کے صرف چلنے یا موبائل کو حرکت دینے پر روزانہ کچھ پوائنٹس(POINTS) دیتا ہے ۔ان پوائنٹس(POINTS)کے ذریعہ زید کوئی بھی مشینری یا کپڑے وغیرہ بآسانی خرید سکتا ہے اسکے ساتھ کوئی اضافی روپئے نہیں دینا ہوتا ہے ، سوال یہ ہے کہ ان پوائنٹس (POINTS) کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ قمار ، جوا تونہیں ہے ، یا یہ سودی معاملہ تو نہیں ہے ؟ اور ان کے ذریعہ خریدے گئے سامان ، مشینری اور کپڑے کا کیا حکم ہے ؟ واضح ہو کہ پوائنٹس (POINTS) حاصل کرنے کے لئے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوتی ہے بلکہ صرف اپلیکیشن انسٹال(INSTALL) کر کے لاگن کرنا ہوتا ہے اور خریداری کے ذریعہ یا پھر صرف چلنے یا موبائل کو حرکت دینے پر روزانہ پوائنٹس(POINTS) حاصل ہوتی ہیں۔

    جواب نمبر: 604109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:838-961/L=1/1443

     صورت مسؤلہ میں اس موبائل ای پلیکشن کو استعمال کرنے کے لئے اگر کمپنی کو پہلے سے فیس وغیرہ کی شکل میں رقم نہ جمع کرنی پڑتی ہو تو کمپنی کی طرف سے پوائنٹ کی شکل میں ملنے والے منافع تبرع اور انعام ہوں گے جن سے فائدہ اٹھا نے کی شرعا گنجائش ہوگی، ان پر سود یا قمار کا حکم عائد نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند