• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603980

    عنوان:

    ہیلتھ انشورنس كے ساتھ كام كرنے والی كمپنی میں كام كرنا؟

    سوال:

    سوال : میری کمپنی امریکی ہیلتھ انشورنس کمپنی کے ساتھ کام کرتی ہے ۔ میری ذمہ داری یہ ہے کہ جو کسٹمر جس بارے میں درخواست دیتے ہیں، مجھے وہ پروسیس کرنا ہو تا ہے ۔ کیا یہ کام حلال ہے یا حرام ہے ؟ اس کے علاوہ میرے پاس آمدنی کا کوئی ذرائع نہیں ہے ۔ میں عیال دار ہوں اور مجھ پر قرض کا بوجھ بھی زیادہ ہے ۔برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603980

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 689-567/D=08/1442

     انشورنس کمپنی کا کام سود و قمار پر مشتمل ہوتا ہے اس میں کسی طرح کا تعاون کرنا کراہت سے خالی نہیں، لہٰذا دوسرے کسی پاک صاف ذریعہ معاش کے تحصیل کی فکر کریں، جب مل جائے تو اسے چھوڑدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند