• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603856

    عنوان:

    موبائل پر گندی ویڈیو دیکھنا

    سوال:

    موبائل پر فحش ویڈیو دیکھنے کے بعد اس پر قرآن پڑھنا یا سننا کیسا ہے ؟ اور کیا فحش ویڈیو دیکھنے سے موبائل ناپاک ہو جاتا ہے اگر ناپاک ہو جاتا ہے تو اس کو پاک کیسے کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 603856

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 632-537/M=08/1442

     موبائل پر فحش ویڈیو دیکھنا بے حیائی اور گناہ کا کام ہے۔ اگر موبائل میں فحش ویڈیو موجود ہو تو اس کو ڈلیٹ (ختم) کردینا چاہئے اور یوٹیوب وغیرہ پہ بھی اس طرح کے مناظر دیکھنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ موبائل کو ناجائز چیزوں کو دیکھنے، سننے اور ناجائز مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے بچنا یہی اس کو پاک رکھنے کا طریقہ ہے۔ موبائل پر قرآن پڑھنا یا سننا ناجائز نہیں لیکن فحش ویڈیو دیکھنا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند