• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603744

    عنوان:

    جوجانور مالک آزاد چھوڑ دے، اسے پکڑ کر کھانا وغیرہ

    سوال:

    جس ماکول اللحم جانور کو اس کا مالک آزاد چھوڑدے ،اور چھوڑنے سے غیراللہ کا تقرب بھی مقصود نہ ہو نیز اس سے اپنا حق ملکیت منقطع کرلے اور وہ جانور جنگلوں اور کھیتوں میں آوارہ پھرنے لگے تو کیا اس جانور کو پکڑ کر اس کا دودھ اور گوشت کھانا جائز ہے ؟ اور اس کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 603744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:715-534/sn=8/1442

     اگر مالک کی طرف سے ہر ایک کو اس جانور سے انتفاع کی صراحتاً یا دلالتاً اجازت ہو، یعنی مالک کی طرف سے مباح عام کردینے کا علم ہو تو صورت مسئولہ میں دوسروں کے لئے ایسے جانور کی خرید وفروخت نیز اس سے دیگر طریقوں سے انتفاع شرعا جائز ہے، بہ صورت دیگر انتفاع وغیرہ جائز نہ ہوگا۔

    مستفاد: (فروع) ألقی شیئا وقال من أخذہ فہو لہ فلمن سمعہ أو بلغہ ذلک القول أن یأخذہ(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 4/ 285، کتاب اللقطة، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند، الہند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند