• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603663

    عنوان:

    سکول کے مالک کی قبل از وقت چھٹی کر دینا

    سوال:

    میں ایک پرائمری سکول میں معلم کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔ا سکول کے ہیڈماسٹر صاحب سکول کا وقت ختم ہونے سے 15 منٹ قبل روزانہ چھٹی کر دیتا ہے۔ اب اگر اس سے کہیں تو فتنے کا اندیشہ ہے۔ اب ان حالات میں میرے لیے کیا حکم ہے۔ کیا میری کمائی حلال کی ہو گی؟ اور کیا مجھے اد وقت کے پیسے سرکاری خزانے میں جمع لروانے ہوں گے؟ برائے کرم روشنی ڈالیئے۔

    جواب نمبر: 603663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 616-489/D=08/1442

     (۱) ہیڈ ماسٹر کے چھٹی کردینے کے بعد بھی آپ مکمل وقت اسکول یا کلاس میں گذار دیتے ہیں تو آپ کی آمدنی حلال ہوگی کچھ صدقہ کرنا آپ کے لئے ضروری نہ ہوگا۔

    (۲) ہیڈ ماسٹر کو گاہ بگاہ سمجھادیں کہ پہلے چھٹی کرنے سے بچوں کا نقصان ہوتا ہے نیز اسکول کے مفاد اور اصول کے خلاف ہے لہٰذا ایسا نہ کریں۔

    (۳) اس کی اطلاع اعلیٰ حکام کو کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند