• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603640

    عنوان:

    ڈرامہ دیکھتے ہوئے تسبیح وغیرہ پڑھنا

    سوال:

    دینی یا دنیاوی ڈارمہ دیکھتے ہوئے تسبیح کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 603640

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:683-452/sn=7/1442

     اس حال میں تسبیح وغیرہ پڑھنا کہ آدمی ہمہ تن متوجہ دوسری طرف ہو شرعا مکروہ ہے؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں ڈرامہ (خواہ دینی ہو یا دنیوی) دیکھتے ہوئے تسبیح پڑھنا شرعا مکروہ ہوگا۔

    نوٹ: یہ حکم اس وقت ہے جب کہ ڈرامہ فی نفسہ مباح ہو، اگر منکرات اور غیر شرعی چیزوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہو تو پھر اسے دیکھنے کے دوران تسبیح پڑھنے کے حکم میں شدت آئے گی۔

    مستفاد: والقراء ة ماشیا أو وہو یعمل عملا إن کان منتبہا لا یشغل قلبَہ المشی والعملُ جائزةٌ وإلا تکرہ․ (کبیری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند