متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 603620
ڈاڑھی مونڈنے والے ریزر اور کریم اور برش بیچنا کیسا ہے ؟
میں کیرانے کی دوکان کرتا ہوں دوکان پر داڑھی مونڈنے میں استعمال ہونے والے ریزر اور کریم اور برش بیچنا کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 60362020-Mar-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 587-524/M=08/1442
اگر مذکورہ ریزر ، کریم اور برش کا استعمال صرف داڑھی مونڈنے کے لئے ہوتا ہے تو ان چیزوں کے بیچنے سے احتراز کرنا چاہئے اور اگر مباح مقاصد کے لیے بھی مستعمل ہے تو بیچنے میں حرج نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا چھوٹے کچھوئے کو گھر میں مچھلی گھر میں پالنا درست ہے؟ (۲) جانور پالنے کے بارے میں کیا حکم ہے جیسے بندر، گلہری اورسانپ؟ کچھ مسلمان اپنے گھروں میں سانپ پالتے ہیں۔ (۳) اگر ہمارے بدن سے ناپاک کتا چھو جائے تو پاک ہونے کا کو ئی الگ طریقہ ہے؟ کھانے کے برتن وغیرہ اگر کتے کے جسم سے چھو جائے تو ان کو کیسے پاک کیا جائے گا؟ (۴)اگر گھر کی بلی چوہے کو کھا لے اوراس کے بعد پانی کے برتن سے پانی پی لے تو کیا پانی ناپاک ہوجائے گا؟اب یہ پانی کس مقصد کے لیے استعمال ہوسکتا ہے؟ اگر گھریلو بلی جائے نماز پر بیٹھ جاتی ہے جو کہ گھر کے باہر پھرتی رہتی ہے اور جائے نماز پر بیٹھ کر اپنا جسم صاف کرتی ہے تو کیا وہ جائے نماز پھر بھی پاک رہے گی؟ (۵) کیا بلی کا پالنا سنت شمار ہوگا، کیا یہ بات درست ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلی کو پسند کرتے تھے؟ (۶) مونث بلی کا آپریشن اس کی تولیدی صلاحیت کو (بچہ دانی) ختم کرنے کے لیے کرنے کا کیا حکم ہے تاکہ بلی زیادہ بچے نہ دے سکے؟کیوں کہ اس کے بچوں کی دیکھ بھال کرنا بہت زیادہ مشکل ہے اوروہ مالک پر ایک بوجھ بن جاتے ہیں اس لیے مالک بچوں کو باہر کردیتا ہے توکیا یہ گناہ تونہیں ہے؟ بہت سارے لوگ ملیشیا میں ایسا کررہے ہیں تاکہ وہ بلی کے بچوں کی دیکھ بھال کرنے سے یا ان کو باہر پھینکنے سے بچ جائیں۔ (۷)جب ہم بلی کودیکھتے ہیں کہ وہ ایک کبوتر کو کھانے کے لیے پکڑتی ہے توہمیں کیا کرنا چاہیے کیا ہمیں کبوتر کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیے یا بلی کواس کو کھالینے دینا چاہیے؟ ایک مرتبہ میں نے بلی کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، لیکن کبوتر اتنا زیادہ کمزور تھاکہ اس کو بچایا نہیں جاسکااس لیے میں نے اس کو ذبح کردیا اور اس کو دفن کردیا۔ کیا میرا یہ عمل صحیح تھا یا غلط؟
9859 مناظرکیا لڑکے اور لڑکی کا شادی کا باہمی معادہ نبھانا ضروری ہے؟
3282 مناظراشتہارات میں تصاویر کا استعمال
1769 مناظرمیں
نے ابھی انجینئرنگ کی ہے۔ نوکری نہیں ملی کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے گھر کا خرچ
بھائی چلاتے ہیں اور وہ رشوت لیتے ہیں اور گھر میں گیس کا بھی غیر قانونی کنکشن ہے
، مطلب کھانا وغیرہ سب حرام کا ہے۔ اس حالت میں کیا کیا جائے، گھر والوں کو سمجھایا
مگر وہ نہیں مانتے ہیں؟