• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603593

    عنوان:

    بے جان چیز کی تصویر اور ویڈیو لینا جائز ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ مجھے جویلری کی فوٹو لینی ہوتی ہے اور کبھی اس کا پرنٹ بھی نکالنا رہتاہے، جیسے نیکلیس ، انگوٹھی، چوڑی، اور فوٹو کھینچ کر پرنٹ نکال کر بک (کتاب) بنانا ہوتاہے، اس میں کوئی مسئلہ تو نہیں یعنی حرام یا مکروہ ہے؟

    جواب نمبر: 603593

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:693-609/L=8/1442

     بے جان اشیاء کی تصویر یا ویڈیو بنانے میں مضائقہ نہیں ؛ اس لیے آپ مذکورہ بالا اشیاء کی تصاویر یا ان کی ویڈیو بناسکتے ہیں اور ان کا پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔

    عن ابن عباس قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: کل مصور (ص:1275) فی النار یجعل لہ بکل صورة صورہا نفسا فیعذبہ فی جہنم . قال ابن عباس: فإن کنت لابد فاعلا فاصنع الشجر وما لا روح فیہ․ (مشکاة المصابیح 2/ 1274)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند