• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603293

    عنوان: (FK RICH) ایف کے رچ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے پیسے کمانا

    سوال:

    ایف کے رچ نامی ایک ایپلیکیشن ہے جس کی لنک سینڈ کر کے منبر بنائے جاتے ہیں ابتداء میں صرف رجسٹریشن کرنے پر ہی 100 روپے مل جاتے ہیں اورا سکے بعد اس ایپلیکیشن میں چند لیول ہیں اور ہر لیول کو کھولنے کیلئے ہمیں رچارج یعنی انویسٹ کرنے کو کہا جاتا ہے پہلا لیول فری ہے اسکے بعد کے لیول بالترتیب کچھ اسطرح ہیں لیول نمبر ۱ :- انویسٹمنٹ 1000 ہزار روپے اور یومیہ کمائی 75 روپے لیول نمبر ۲:- انویسٹمنٹ 3000 ہزار روپے اور یومیہ کمائی 200روپے لیول نمبر ۳:- انویسٹمنٹ 6000 ہزار روپے اور یومیہ کمائی 400 روپے اسی طرح مزید آگے بھی لیول ہیں نوٹ :- لیول کھل جانے کے بعد یومیہ انکم انویسٹ کئے ہوئے پیسے کے حاصل کر لینے کے بعد بھی ملتی رہتی ہے اسکی کوئی حد متعین نہیں ہے مزید اسمیں انکم کا ایک ذریعے ٹیم منبر شپ کی کمشن بھی ہے مثلا زید نے بکر کو ایف کے رچ (fk rich)کا لنک ارسال کیا اور بکر نے زید کے ارسال کردہ لنک سے رجسٹریشن (اندراج)کیا اور لیول نمبر دو کو کھولنے کیلئے 1000 روپے کا رچارج (انویسٹمنٹ) کیا تو اسکا سو روپے کمیشن زید کو ملے گا اسی طرح ٹیم منبر میں سے جو بھی لیول کھولنے کیلئے انویسٹ کرے گا اسکا کچھ نہ کچھ فیصد زید کو بھی ملے گا اب دریافت طلب مسئلہ یہ کہ اس ایپ یا اسطرح کے ایپ میں انویسٹ کرکے پیسے کمانا کیسا ہے ۔؟ اور اس ایپ سے کمایے ہوئے پیسے کا شرعی حکم کیا ہے ؟ جواب دے کر ماجور ہوں ۔

    جواب نمبر: 603293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 692-88T/B=07/1442

     اس طرح پیسے انویسٹ کرکے روزانہ اس کا معین نفع کمانا شریعت اسلام میں جائز نہیں، یہ سود ہے، جو شریعت میں قطعی حرام ہے۔ اسی طرح ہر ممبر سازی کرنے والے کے ساتھ پہلے ممبر بنانے والے کو پیسہ بلاکسی عوض ملتا ہے، یہ بھی شرعاً ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند