• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603214

    عنوان:

    بیس روپئے پر سیلنڈر زائد لینا؟

    سوال:

    اللہ تعالیٰ سے امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے محترمی ۔۔ میرا نام محسن ہے اور میں گیس کی کاروبار سے منسلک ہوں۔ ہمارے ایک دوست یاسین بھائی پر امپوٹر کی دس لاکھ روپے گیس کا قرضہ ہے قرضے کی وجہ سے امپوٹر یاسین بھائی سے چالیس روپے پر سلینڈر مارکیٹ ریٹ سے زیادہ لے رہاہے ۔ یاسین بھائی مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ مجھے دس لاکھ روپے کا گیس ادھار میں دیں (تاکہ میں امپوٹرکا قرضہ چکا سکوں) اور مجھ سے بیس روپے مارکیٹ ریٹ سے زیادہ لوں ۔ یاسین بھائی سے یہ کمائی میرے لئے حلال ہوگی؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 603214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 539-638/M=10/1442

     ایک سلینڈر پر مارکیٹ ریٹ سے بیس روپئے زیادہ لینا اگر عرفاً غبن فاحش نہیں سمجھا جاتا تو گنجائش ہے یعنی آپ کی کمائی پر ناجائز کا حکم نہیں تاہم اس کا خیال رکھنا چاہئے کہ کسی کی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند