• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603156

    عنوان:

    بینک میں ملازمت کرنے والے کے ساتھ رشتہ کرنا؟

    سوال:

    ایک صاحب کا شادی کا رشتہِ آتا ہے میری بہن کے لئے جو بینک ک ایسے ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہے ہیں جس میں ہندوستانی حکومت کی الگ الگ اسکمیس اور پالیسی مثلاً نوٹیبندی یا دیگر کوئی اور اسکیم کو لاگو کرنے کا کام ملتا ہے ۔ اور کبھی اُنکا کام بدل کر IT (Information Technology یعنی سوفٹویئر کے متعلّق کام کرنہ ہوتا ہے ،مثلاََ نیٹ بینکنگ سوفٹویئر کا پاسورڈ پورے ہندوستان میں دوبارہ reset انہیں کے ذریعہ ہوتا ہے اور وضاحت کے لیے اُنکا کام PNB Bank کے انٹرنیٹ بینکنگ پاسورڈ ٹیکنیکل مدا ( ظاہر ہے کہ اگر نیٹ بنکیں سوفٹوئیر بینک کا نہ ہوتا توکسی اور کمپنی کا ہوتا) تو ایسے میں شریعت اور علماء کا کیا حکم ہے ۔ ایسے شکس سے نکاح کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 603156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 701-558/H=07/1442

     بینک سے جڑے ہوئے کاموں میں عامةً سودی معاملات میں ملوث ہوئے یا تعاون کے بغیر کام نہیں چلتا اور سودی معاملات کے انجام دینے یا ان میں تعاون کرنے پر سخت وعیدیں وارد ہیں اگر آپ کو توقع ہے کہ نکاح کے بعد وہ شخص اپنے کاروبار کی اصلاح کرلے گا تو نکاح کردینے میں کچھ مضائقہ نہیں اور اگر اس کی امید نہ ہو تو نہ کریں باقی فی نفسہ نکاح کردیا تو نکاح بہرحال درست ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند