• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603148

    عنوان:

    خریدی ہوئی چیز کے پیسے واپس مل جائیں تو اس چیز کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میں نے انڈیا کے باہر کی ایک ویب سائٹ (آن لائن فلیٹ فارم) سے انگوٹھی منگوائی، چونکہ ویب سائٹ انڈیا سے باہر کی تھی، اس لیے انہوں نے ایڈوانس میں ہی اس انگوٹھی کے پیسے لے لیے اور ساتھ میں یہ شرط رکھی کی کہ اگر انگوٹھی آپ کو ۶۰دنوں کے اندر نہیں ملی تو آپ کے پورے پیسے واپس (ریفنڈ) کردیئے جائیں گے، اب ۶۰/۷۰دن بیت چکے اور مجھے انگوٹھی نہیں ملی، میں نے انہیں شکایت کی، مجھے انگوٹھی نہیں ملی، تو انہوں نے چار پانچ دکا وقت مانگا اور اپنے طریقے سے انکوائری کی، اور جب انہیں پختہ یقین ہوگیا کہ انگوٹھی مجھے نہیں ملی، اب ہمارے بیچ طے شدہ شرط کے مطابق انہوں نے پیسے ریفنڈ کردیے ، اس کے دو تین مہینے بعد مجھے وہ انگوٹھی ملی ، مطلب وہ پارسل میرے گھر پہنچا، اب میں اسے واپس بھی نہیں کرسکتا، کیوں کہ ریفنڈ دینے کے بعد اس آئٹم سے جڑے ریٹرن ، رپلیسمنٹ، شکایت وغیرہ سارے آپشن بند کردیئے جاتے ہیں، ویب سائٹ ۶۰دنوں کی شرط رکھی تھی، اسے وہ مکمل نہیں کرپائے تو پیسے واپس کردیے، کیا اس انگوٹھی کو استعمال کرسکتے ہیں؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 603148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 503-639/M=10/1442

     جس ویب سائٹ کے ذریعہ انگوٹھی منگوائی تھی اس کا پتہ وغیرہ تو معلوم ہوگا، اس کے ذریعہ رابطہ کریں اور انگوٹھی یا اس کے پیسے واپس کردیں، اگر واپسی کی کوئی شکل ممکن نہ ہو اور کسی طرح بھی رابطہ نہ ہوپائے تو وہ انگوٹھی یا اس کی قیمت کسی غریب کو صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند