• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603089

    عنوان:

    سود کے پیسوں سے حلال کاروبار کرنا درست ہوگا یا نہیں ؟

    سوال:

    میرے والد نے مھجے 50000 روپے دیے ھیں یہ 50000 سود کے پیسے ہیں، کیا میں ان پیسوں سے اپنے دوست کے ساتھ انوسمینٹ کر کے کاروبار کرسکتا ہوں ؟ پھر یہ 50000 والد کو واپس کردوں گا نفع آنے پر۔

    جواب نمبر: 603089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 643-497/B=07/1442

     آپ ان پیسوں سے تجارت کرسکتے ہیں۔ مگر بہتر نہیں ہے۔

    ----------------------------

    جواب صحیح ہے؛ البتہ سود کے پیسے جلد از جلد اس کے مصرف میں لگاکر سبکدوش ہونا چاہئے، اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے، نیز ان سے کسی طرح کا فائدہ اٹھانا بھی کراہت سے خالی نہیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند