متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 603065
احساسات كی عكاسی كرنے والی تصاویر / كارٹون كا استعمال كرنا كیسا ہے؟
حضرات مفتیانِ اکرام ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے وہ یہ کہ ہم لوگ اپنی تصاویر یا وڈیو تو الحمد للہ نہیں بناتے مگر اپنے علمائے اکرام کے اصلاحی بیانات اگر ان کے چہرے پر نہ دیکھا جائے تو کیا سنا جا سکتا ہے ؟یعنی گیلری میں وڈیو بیان رکھا جا سکتا ہے ؟
2 کچھ علماء اکرام کی دینی ایپز ہیں ان کے اوپر ان حضرات کی تصاویر ہوتی ہیں تو وہ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟ 3 موبائل میں چھوٹی چھوٹی ایموجیز emojies ہوتی ہیں جو انسان کی فیلنگز ظاہر کرتی ہیں ان کی آنکھوں کے اور منہ کا نشان ہوتا ہے اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ یہ کوئی جاندار کا منہ اور آنکھیں ہیں لیکن حقیقت میں وہ جاندار پورا کوئی نہیں ہوتا تو کیا یہ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 603065
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 671-545/H=07/1442
(۱) ویڈیو میں تصاویر کو گیلری میں رکھنا بھی کراہت سے خالی نہیں۔
(۲) ایسے اَیپ کو ڈاوٴن لوڈ کرنا بھی نہ چاہئے۔
(۳) اِن (ایموجیز) سے احتراز چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند