• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603031

    عنوان:

    رقم ٹرانسفر كرنے اوراس پر اجرت لینے كا حكم؟

    سوال:

    بعد سلام عرض ہے کہ اگر کوئی شخص دکان پر آن لائن روپیوں کو کسی کو نکال کر دے اور اس پر کمیشن لے فرض کرو کسی نے ۱۰۰۰۰دس ہزار روپیے نکالے اور دکاندار ۱۰۰۰۰دس ہزار نکالنے کے اس سے ۲۰۰دوست سو روپیے کمیشن کے طور پر لیے اسی طرح کسی دوسرے کو ۱۰۰۰۰دس ہزار روپیے بھیجے تو دکاندار نے روپیے بھیجنے کے ۲۰۰دو سو روپیے کمیشن کے طور پر لیے تو کیا یہ روپیے لینا درست ہوگا؟ مہربانی کرکے رہبری فرمائے عین نوازش ہوگی آپ کی۔

    جواب نمبر: 603031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 647-601/H=07/1442

     اگر قانونی اعتبار سے آن لائن روپئے نکالنے اور بھیجنے میں کوئی جرم نہ ہو اور کوئی شخص اپنی اجرت (کمیشن) صاف طے کرکے الگ سے لے تو اس میں کچھ حرج نہیں، روپئے نکالنے اور بھیجنے پر اجرت لے لینا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند