• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603027

    عنوان:

    پی ایم سوندھی یوجنا كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    میں ایک گلی فروش ہوں ٹھیلا لگاتا ہوں ۔ مرکزی حکومت نے ایک اسکیم لائی ہے جس کا نام پی ایم سودھان یوجنا { Pm svanidhi yojna } ،کیا میں اس اسکیم کو لے سکتا ہوں۔

    جواب نمبر: 603027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:560-678/L=9/1442

     مذکورہ بالا صورت میں اگر اس اسکیم کے تحت رقم لینے کی صورت میں سود کی ادائیگی کرنی پڑے گو اس کی شرح کم ہو تو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی ؛ لیکن اگر کوئی ایسی صورت بنے کہ جس میں جتنی رقم حکومت کی طرف سے ملی ہے اتنی ہی یا اس سے کم ادا کرنی پڑے تو پھر اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہوگی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند