• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602957

    عنوان:

    کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے انٹری فیس كا حكم

    سوال:

    یہاں کرکٹ ٹورنامنٹ میں انٹری فیس لیجاتی ہے جو کہ دو ہزار (۰۰۰۲) روپیہ ہوتی ہے اس میں وقفہ میں ناشتا دیاجاتا ہے جو کہ ۰۰۲سٹ۰۰۳تک کا ہوتا ہے ٹورنامنٹ جیتنے والے کو انعام میں دس ہزار (۰۰۰۰۱) روپیہ دیاجاتا ہے اس کے علاوہ بھی انعام کھلاڑی کو دیاجاتا ہے اس میں کوئی ٹیم جیتنے کے حساب سے ایک میچ کوئی دو میچ کوئی ذیادہ کھیل تا ہے اس حساب سے کسی کو ایک بار کسی کو دو بار کسی کو ذیادہ ناشتا ملتا ہے کیا یہ جوا ہے اور ناجائز ہے کیونکہ اس میں میچ جیتے کے حساب سے کسی کو ذیادہ (فایدہ) اور کسی کو کم (نقصان) ملتا ہے ؟

    جواب نمبر: 602957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:546-503/L=7/1442

     جی ہاں! یہ قمار (جوا) میں داخل ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔

    ولا خلاف بین أہل العلم في تحریم القمار وأن المخاطرة من القمار، قال ابن عباس: إن المخاطرة قمار وإن أہل الجاہلیة کانوا یخاطرون علی المال، والروحة، وقد کان ذلک مباحا إلی أن ورد تحریمہ․ (أحکام القرآن للجصاص، ط: العلمیة، ۱/۲۹۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند