• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602830

    عنوان:

    کیا"CBD" وٹامن میں استعمال کرنا جائز ہے ؟

    سوال:

    سوال : جواب 170292 سے متعلق سوال: کیا"CBD" وٹامن میں استعمال کرنا جائز ہے ؟ کیا وٹامن دوا میں شمار ہوتا ہے ؟ جس ماحول میں نشہ آور چیزوں کا استعمال عام ہے وہاں CBDسے بنا ہوا وٹامن کی اجازت دینا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 602830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:501-759/N=1/1443

     التنقیح:۔(۱- ۳): تینوں سوالات کے جواب کے لیے CBD اور متعلقہ امور کی تحقیق کے لیے بعض حضرات کے ذریعے کئی قسطوں میں نیٹ کی مختلف ویب سائٹس ملاحظہ کی گئیں اور حکم شرعی میں حتمی نتیجے تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کی گئی ؛ مگرمسئلہ کی اہمیت وحساسیت کی وجہ سے تام دم تحریر مکمل شرح صدر نہیں ہوا، نیز بعض چیزیں ایسی تھیں، جو آپ ہی سے معلوم ہوسکتی تھیں؛ کیوں کہ آپ اپنے ملک کے حالات ہم سے بہتر جانتے ہیں؛ اس لیے مناسب معلوم ہوا کہ آپ ہی سے چند ضروری امور کی تحقیق کرلی جائے؛ لہٰذا جواب کے لیے حسب ذیل چند باتوں کی صحیح ومعتبر وضاحت فرماکر مشکور فرمائیں:

    الف:وٹامنز میں استعمال کیا جانے والا CBD ، قنب کی کس قسم سے کشید کیا جاتا ہے؟ بھنگ (Hemp) سے یا مارجونا / میریوانا (Marijuana) سے؟

    ب، ج: CBD میں نشہ ہوتا ہے یا نہیں؟ اگر ہوتا ہے تو محققین وماہرین کے نزدیک خود CBD میں نشہ ہوتا ہے یاکسی دوسری چیز کے اختلاط کی بنا پر یا استعمال کرنے والی جسمانی قوت برداشت کی کمی وغیرہ کی بنا پر؟

    د: CBD جن وٹامنز میں استعمال کیا جاتا ہے، وہ قانوناً ڈاکٹر کی ہدایت پر استعمال کی جاتی ہیں یا جو چاہے استعمال کرسکتا ہے؟

    ھ: جس ماحول میں نشہ آور چیزوں کا استعمال عام ہے، کیا وہاں عام لوگ CBDسے بنے ہوئے وٹامنز نشہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، سرور ومستی کے لیے یا صرف بہ طور دوا جسمانی وٹامنز کے مقصد سے؟ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند