• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602753

    عنوان:

    دو سگی بہنوں کا نکاح باپ بیٹے سے ہوسکتا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتیں ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ دو سگی بہنوں کا نکاح باپ بیٹے سے ہوسکتا ہے یعنی ایک باپ کے نکاح ہو دوسری بیٹے کے قران وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 600-439/H=06/1442

     اگر سگی بہن بیٹے کی خالہ نہیں ہے تو باپ کی بیوی کی بہن سے بیٹے کا نکاح درست و حلال ہے بشرطیکہ کوئی اور مانع شرعی (رضاعت وغیرہ) موجود نہ ہو۔ ہٰکذا یفہم من الفتاویٰ المحمودیہ، ص: 282، وص: 283، جلد: 11۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند