• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602747

    عنوان:

    مصنوعات کی تشہیر کے ذریعے کمانا

    سوال:

    ایفلی ایٹ مارکیٹنگ کے بارے میں مفتیان کرام کی کیا رائے ہے ؟ واضح رہے کہ یہ ایک ایسی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے کہ جس میں آن لائن کمپنیوں مثلاً ایمیزون، فلپ کارٹ، ای بے وغیرہ پر صارف اپنے آپ کو مفت رجسٹر کرواتا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ، ویب سائٹ بنا کر اس کے ذریعے یا دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ان کمپنیوں کی پروڈکٹس کی تشہیر کرتا ہے ۔ تشہیر کا طریقہ یہ ہے کہ صارف کوئی ایک پراڈکٹ مختص کرتا ہے اور کمپنیاں اس پراڈکٹ کا لنک صارف کو مہیا کرتی ہیں۔ اب یہ صارف کے اوپر ہے کہ وہ اس پراڈکٹ کی تشہیر کس طرح کرتا ہے ۔ پراڈکٹ اگر صارف کو دیئے گئے لنک پر کلک کر کے خریدی جاتی ہے تو صارف کو ایک متعین کمیشن ملتا ہے ۔

    جواب نمبر: 602747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 534-546/SN=08/1442

     اگر صارف کمپنی کی طرف سے بھیجی ہوئی لنک کسی کو ارسال کرتا ہے اور اس پروڈکٹ کے بارے میں اس کی رہنمائی کرتا ہے پھر وہ شخص اسے خرید لیتا ہے تو اس کے لئے متعینہ کمیشن کی شرعاً گنجائش ہے؛ لیکن اگر یہ صورت ہو کہ اس لنک پر کلک کرکے خریداری پر بہرحال کمیشن ملے گا خواہ اس نے اسے ارسال نہ کی ہو؛ بلکہ کسی اور نے ارسال کی ہوتو پھر یہ معاملہ شرعی مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ممنوع ہوگا، ایسی صورت میں اس طرح کمائی نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند