• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602693

    عنوان:

    ایزی یا جاز کیش کے ذریعہ قرض لینے میں ٹیکس کے پیسے مقروض پر ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کیا فرماتے مفتیان کرام مسئلہ ہذا کے بارے میں کہ زید نے عمر سے 40 ہزار روپے قرض مانگے ، عمر نے 40 ہزار ایزی { Easypesa } یا جاز کیش { jazzcash }کے ذریعہ بھیجے پھر عمر نے مہینے بعد آمنے سامنے پیسے واپس ادا کردئے ، پھر زید نے کہا ایزی { Easypesa } یا جاز کیش { jazzcash }پر پیسے بھیجتے وقت بطور ٹیکس میرے 400 روپے لگے ہیں وہ بھی دیدو تو کیا عمر یہ 400 روپے ادا کریگا؟ یاد رہے کہ جاز کیش یاایزی سے پیسے نکالتے وقت بھی عمر کے بھی بطور ٹیکس پیسے کٹے ہیں، اب یاد نہیں کہ کتنے کٹے اور دوسری بات قرض مانگتے وقت یہ بات طے نہیں ہوئی تھی کہ عمر یہ 400 روپے ادا کرے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 602693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:508-745/L=10/1442

     صورتِ مسؤولہ میں قرض دیتے وقت جب یہ شرط نہیں تھی کہ پیسے بھیجنے کا چارج بھی مقروض کے ذمہ ہوگا ، تو ا ب بعد میں اس سے پیسے بھیجنے کے چارج کا مطالبہ کرنا درست نہیں ، قرض خواہ صرف اپنی اصل رقم کا مستحق ہے ۔

    فإن کفل بأمرہ رجع بما یؤدی علیہ الجوہرة النیرة شرح مختصر القدوری (3/ 373)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند