• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602659

    عنوان:

    كسی عزیز كے انتقال پر لوگ مدد كرتے ہیں ‏، كیا وہ پیسے لینا درست ہے؟

    سوال:

    جناب میرا آپ سے سوال ہے ۔ ہمارے معاشرے میں ایک انتشار بہت تیزی سے زور پکڑ رہا ہے جب ہمارا کوئی عزیز رشتے دار فوت ہو جاتا تو اس کے گھر والوں کی مدد کے لیے ہم لوگ کچھ روپے دیتے ہیں بطور امداد کیا یہ پیسے دینا جائز ہے ؟

    میرا آپ سے سوال ہے ۔ہمارے معاشرے میں ایک انتشار بہت تیزی سے زور پکڑ رہا ہے جب ہمارا کوئی عزیز رشتے دار فوت ہو جاتا تو اس کے گھر والوں کی مدد کے لیے ہم لوگ کچھ روپے دیتے ہیں بطور امداد کیا یہ پیسے دینا جائز ہے ؟ اور کیا میرے گھر میں کوئی فوت ہو جائے تو میں پیسے لے سکتا ہوں کیا یہ جائز ہے ؟

    قرآن وحدیث کی روشنی میں تفصیلی جواب دیں۔ شکریہ ۔

    جواب نمبر: 602659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 590-435/H=06/1442

     اگر فوت ہونے والے مرحوم کے گھر والے واقعةً مدد کے محتاج ہوں تو ان کی مدد کر دینے میں کچھ مضائقہ نہیں تاہم اس کو رسم کے طور پر اپنا ناجائز نہیں اگر یہ رواج آپ کے یہاں تیزی سے زور پکڑ رہا ہے تو واجب الاصلاح ہے ایسی صورت میں نہ لیں اور نہ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند