• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602632

    عنوان:

    کیا اسلام میں بغیر لائسینس کے گاڑی چلانا جائز ہے ؟

    سوال:

    کیا اسلام میں بغیر لائسینس کے گاڑی چلانا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 602632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 556-462/B=07/1442

     قرآن پاک میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے: وَلَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّہْلُکَةِ یعنی اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔ بلا لائسنس کے گاڑی چلانا یہ حکومت کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں پکڑے جانے پر ضیاع مال اور ضیاع عزت دونوں کا قوی خطرہ ہے، اس لئے اسلام بھی ایسے مہلک کام کی اجازت نہیں دیتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند