متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 602464
دانتوں پر خول چڑھوانا یا مصنوعی دانت لگوانا؟
میرے دانت ۶-۷خراب ہو رہے تھے کسی دانت میں درد تھا کسی میں کیڑا لگا ہوا تھا اور شدید درد رہتا تھا ۔میں ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا اسنے علاج کیا دانتوں کی صفاء کی اور کچھ دانتوں کو اکھاڈ کر دوسرے دانت لگائے جو دیکھ نے میں اصلی جیسے لگتے ہیں اور وہ سب پتھر جیسی اشیأ سے بنے ہیں اور انکو مضبوط پکڑ دینے کے لئے اس میں اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے ۔اب معلوم یہ کرنا ہے کی کیا ایسے دانتو کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں ؟اگر جائز نہیں تو کونسا دانت یعنی کس چیز تے بنا ہوا دانت لگوا سکتے ہیں ؟
جواب نمبر: 602464
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:439-328/N=6/1442
خراب شدہ یا کیڑا زدہ دانت اکھاڑ کر اُس کی جگہ یا از خود ٹوٹ کر گرگیے دانت کی جگہ جو مصنوعی دانت لگایا جاتا ہے، وہ بلا شبہ جائز ہے، یہ مصنوعی دانت کسی انسان یا جانور کی ہڈی سے نہیں بنایا جاتا؛ بلکہ ایک ایکریلک (Acrylic)نامی پاوٴڈر سے تیار کیا جاتا ہے، جو پاک اور جائز ہے۔ خلاصہ یہ کہ ضرورت پر مصنوعی دانت لگوانا جائز ہے، اسی طرح دانتوں کی مضبوطی کے لیے جو اسٹیل کا خول چڑھایا جاتا ہے، اس میں بھی بر بنائے ضرورت شرعاً کچھ مضائقہ نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند