• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602408

    عنوان:

    ’’پارٹ ٹائم یونین ‘‘ نامی ایپ کے ذریعے پیسے کمانے کا حکم۔

    سوال:

    آج کل عوام میں (پارٹ ٹائم یونین) نامی ایک ایپ رائج ہے ۔جسکے ذریعے پیسے کمائے جاتے ہیں۔ اس کی شکل کچھ یوں ہے کہ اس ایپ میں بہت ساری کمپنیاں،اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہیں اس ایپ میں پیسے کمانے کی شکل یہ ہے کہ اس ایپ کی طرف سے کچھ پوائنٹ ملتے ہیں جسکے ذریعے ایپ کے اندر موجود مصنوعات کا پرچار کرنا پڑتا ہے جس پر کمپنی وقت وقت کے اعتبار سے شیء کی قیمت کا کچھ پر سینٹ دیتی ہے کبھی ۲کبھی ۳پر سینٹ۔ اور دوسری شکل اس ایپ میں پیسے کمانے کی یہ ہے کہ اس ایپ میں بندہ جتنے لوگوں کو (جوائن کرتا ہے ) جوژتا ہے اس کا کمیشن جوڈنے والے کو حاصل ہوتا ہے پھر اس کا جوائن کیا ہوا شخص بھی کسی کو جوائن کرتا ہے تو اس کا بھی کچھ نہ کچھ کمیشن پہلے شخص کو حاصل ہوتا ہے ۔

    مختصر یہ کہ کمیشن کا یہ سلسلہ مرحلہ در مرحلہ دسیوں افراد تک پہنچتا ہے ۔

    نوٹ : یہ بات ملحوظ رہے کی اس ایپ میں شامل ہونے کے لیے کسی رقم وغیرہ کی ضرورت نہیں پژتی یعنی شمولیت مفت ہے ، اس ایپ کے ذریعے کما ئے ہوئے پیسوں کا کیا حکم ہے ؟ مفصل جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 602408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 520-408/H=06/1442

     ملٹی لیول مارکیٹنگ بزنس کی طرح پارٹ ٹائم یونین کا کاروبار بھی معلوم ہوتا ہے جو شرعاً ناجائز ہے، اِس میں لگ کر کمائی کرنا درست و حلال نہیں، تاہم آپ پارٹ ٹائم یونین کے اصول ضوابط سے متعلق مطبوعہ کتابچہ بھیجئے اگر وہ کسی دوسری زبان میں ہو تو اس کا ترجمہ صاف اُردو میں ارسال کردیں، اس کے بعد ان شاء اللہ تفصیل کے ساتھ مزید رہنمائی کردی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند