• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602312

    عنوان:

    فرانس سے جو سامان منگوالیا ہے كیا اسے بیچا درست ہے؟

    سوال:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ ہم نے فرانس سے ایک سال قبل لنڈے کامال منگوایاتھا۔اب موجودہ حالات کو پیش نظررکھتے ہوئے ہم ملک فرانس سے مزید مال نہیں منگواتے توموجودہ مال جو کہ میں نے ایک سال قبل منگوایاتھااس میں بھی نقصان ہوگامیرے لئے کیا رائے ہے ؟

    جواب نمبر: 602312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:409-304/N=6/1442

     گذشتہ سال آپ نے فرانس سے جو لنڈے کا مال منگوایا تھا، آپ وہ فروخت کرسکتے ہیں، اس میں ان شاء اللہ آپ کو کوئی خسارہ یانقصان نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند