• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602212

    عنوان:

    چوہے کا جھوٹا استعمال کرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    اگر کسی کھانے کی چیز میں سے چوہے نے کچھ کھا لیا ہو اور وہ مکس ہو جائے تو اس کا استعمال کرنا کیسا رہے گا؟

    جواب نمبر: 602212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:423-368/sd=7/1442

     چوہے کا جھوٹا ضرورت کی وجہ سے پاک ہے ؛ البتہ مکروہ تنزیہی ہے ، لہٰذا اگر کسی کھانے کی چیز میں سے چوہا کچھ کھالے اور وہ مل جائے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے ، تاہم احتراز بہتر ہے۔

    وسوٴر حشرات البیت کالحیة والفأرة والسنور مکروہ کراہة تنزیہ ہو الأصح․ کذا فی الخلاصة. ۔ ( الفتاوی الہندیة: ۲۴/۱، کتاب الطہارة ) قال الحصکفی : (وسواکن بیوت) طاہر للضرورة (مکروہ) تنزیہا فی الأصح۔ قال ابن عابدین: (قولہ وسواکن بیوت) أی مما لہ دم سائل کالفأرة والحیة والوزغة۔ (قولہ تنزیہا) قید بہ لئلا یتوہم التحریم.( الدر المختار مع رد المحتار: ۲۲۵/۱، دار الفکر، بیروت) فتاوی دار العلوم دیوبند: ۳۲۹/۱، جدید)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند