• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602068

    عنوان:

    تصویر والا شادی کارڈ چھاپنا؟

    سوال:

    میں شادی کے رقعے چھپوانے کا کاروبار کرتا ہے ۔ بعض اوقات اس کاروبار میں غیر مسلموں کے شادی کے رقعے بھی شامل ہوتے ہیں۔جس میں ان کے دیوی دیوتاوں کی تصاویر بھی ہوتے ہیں، تو سوال یہ ہے کہ کیا غیر مسلموں کے شادی کے رقعے طباعت کرنا جائز ہے ؟ اور غیر مسلموں کی شادی کے رقعے میں کسی بھی قسم کا تعاون کرنا کیسے ہے ۔ واضح کیجئے ۔

    جواب نمبر: 602068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:394-366/sd=7/1442

     کسی بھی جاندار کی تصویر چھاپنا تعاون علی الاثم کی وجہ سے ناجائز اور گناہ ہے اور دیو، دیوتا کی تصویر چھاپنا اور بھی زیادہ گناہ ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں آپ کے لیے تصویر والا رقعہ طباعت کرنا جائز نہیں ہے ، باقی غیر مسلم کی شادی میں مباح تعاون کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند