• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602032

    عنوان:

    والد صاحب کو بتائے بغیر دكان سے پیسے لینا؟

    سوال:

    ہماری دکان ہے ۔میں اس دکان پر کام بھی کرتا ہوں۔اور والد صاحب بھی ساتھ ہی کام کرتے ہیں، لیکن اگر خرچ کے لیے کچھ پیسے مانگے جاے تو نہیں دیتے ۔اس کی وجہ سے میں والد صاحب کو بتائے بنا ہی دکان سے پیسے لیتا ہوں۔ کیا میرا ایسا کرنا درست ہے ۔ جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 455-398/B=06/1442

     صورت مذکورہ میں باپ کو بتائے بغیر بیٹے کا پیسہ نکالنا اور اپنی ضروریات میں خرچ کرنا جائز نہیں۔ اس سے بیٹے میں خیانت کی عادت پڑسکتی ہے؛ البتہ باپ کو اپنے بیٹے کی ضروریات کا خیال کرنا چاہئے، اگر مانگنے پر نہ دیا تو دوسروں سے قرض لے گا پھر اپنی ضروریات پوری کرے گا، اس لئے باپ کو یہ بھی سوچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند