• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601921

    عنوان:

    سرکاری ہسپتال میں پرائیویٹ ٹیسٹ کرنا

    سوال:

    میں ایک سرکاری ہسپتال کی لیبارٹری میں کام کرتا ہوں،ہمیں ٹیسٹوں کیلئے جو سرکاری سامان مہیا کیا جاتا ہے وہ کچھ دنوں میں ختم ہو جاتا ہے اور مریضوں کو باہر سے پرائیویٹ ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے جو کہ کافی مہنگا پڑتا ہے کیا میں اپنا سامان لے کرہسپتال کی لیبارٹری میں سرکاری ریٹ پر پرائیویٹ ٹیسٹ کر سکتا ہوں؟ اور مجھے ہسپتال کے انچارج کی بھی اجازت ملی ہوئی ہے ۔ جزاک اللّہ

    جواب نمبر: 601921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 436-328/H=05/1442

     (۱) آپ کا اپنا سامان لے کر ہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنا خلافِ قانون تو نہیں؟

    (۲) آپ کو جو آمدنی ہوگی وہ آپ رکھیں گے یا سرکاری کسی شعبہ میں جمع ہوگی؟

    (۳) انچارج کو اجازت دینے کی اجازت ہے یا نہیں؟

    ان امور کی صاف صحیح وضاحت کردیں ، اس کے بعد ان شاء اللہ اصل جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند