• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601901

    عنوان: بہنوں کے ساتھ بیٹ مینٹن کھیلنا 

    سوال:

    زید کا گھر ایک مسلم بستی میں پر امن، محفوظ اور ایسی گلی میں ہے جس سے اگلی سڑک پر راستہ نہیں جاتا۔ کیا وہ اپنے گھر کے قریب، اسی گلی میں، اپنی بہنوں کے ساتھ بیٹ منٹن (شیٹل کاک) کھیل سکتا ہے ؟ دراں حالیکہ: ۱۔ رات کا ایسا وقت ہو کہ لوگ وہاں سے نہ گزرتے ہوں یا بہت کم دفعہ گزرتے ہوں۔

    ۲۔ یہ بہنیں مکمل طور پر برقعہ میں اور نقاب پوش ہوں۔ برائے مہربانی دلیل یا حوالئہ دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیے ۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 601901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:382-346/sn=6/1442

     گلی میں اس طرح کھیلنا صورت مسئولہ میں خلافِ احتیاط ہے ، یہ باعث فتنہ بن سکتا ہے ، برقع میں ہونے کے باوجود کھیلتے وقت بے پردگی ہوسکتی ہے، نیز چھتوں پر سے لوگوں کی نگاہ ان پر پڑسکتی ہے ، اچانک کوئی فرد گلی سے آ بھی سکتا ہے ، اس کے علاوہ ایک خرابی یہ بھی ہے کہ احادیث میں رات کو عشا کے بعدجلدی سونے کی ترغیب آئی ہے بالخصوص جب نماز فجر خطرہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو(در مختار مع الشامی2/26،زکریا)؛ لہذ دیر رات میں کھیل کود میں مشغول ہونا اس حدیث کی رو سے بھی منع ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند