• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601872

    عنوان:

    بیوی کے ذریعہ مشت زنی كا حكم

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا شوہر اور اس کی بیوی ایک دوسرے کے سامنے برہنہ جسم اپنے ہی شرمگاہوں کے ساتھ کھیل کر اپنا انزال کروا سکتے ہیں؟ کیا یہ جائز ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 601872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 348-267/D=05/1442

     (۱) شوہر بیوی کا ایک دوسرے کے سامنے برہنہ ہونا جائز ہے لیکن پورے جسم سے کپڑا اتار کر ننگے ہونا بے حیائی ہے۔

    (۲) اسی طرح بیوی کا شوہر کے ذکر کو پکڑ کر منی خارج کرنا مکروہ تنزیہی ہے، بغرض تسکین شہوت جائز ہے لیکن بلا ضرورت بطور عبث کے مکروہ ہے۔

    ولو مکن امرأتہ أو أمتہ من العبث بذکرہ فأنزل کرہ ولا شيء علیہ وفی الشامی تحت قولہ کرہ الظاہر أنہا کراہة تنزیة ؛ لأن ذالک بمنزلة ما لو أنزل بتفخیذ أو تبطین ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند