• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601853

    عنوان:

    ریچارج پر جو کمیشن ملتا ہے اس کا حکم

    سوال:

    حضرت میرا نام عبدالمطلب ہے میں پے ٹی ایم } Paytm {میں مجھے پے ٹی ایم } Paytm Postpaid {کے نام سے ادھار موبائل اور دیگر ریچارج کرنے کے لئے 4000 روپے کی لمٹ ملی ہوئی ہے جسے استعمال کر کے میں موبائل ریچارج کرتا ہوں جس کے بعد ادھار کئے گئے ریچارج کو ہر مہینے کی سات تاریخ کو ادا کرنا ہوتا ہے جس پر کنونینس } convenience {فیس کے نام سے 2٪ چارج لگتا ہے کیا اس کا استعمال حرام ہے یا حلال؟

    جواب نمبر: 601853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:366-11T/sn=6/1442

     یہاں چونکہ رقم کاتبادلہ رقم سے نہیں ہے ؛بلکہ ایک طرف رقم ہے ، دوسری طرف حقِ گفتگو(talk time) وغیرہ ہے ؛ اس لئے مذکور فی السوال کمیشن شرعا جائز ہے ، اس پر سود وغیرہ کی تعریف صادق نہیں آتی ۔ واضح رہے کہ ایسی چیزوں کا ریچارج کرنا شرعا جائز نہیں ہے جو ناجائز کاموں میں ہی استعمال ہوتی ہیں مثلا:ڈش ٹیوی۔

    (وعلتہ) أی علة تحریم الزیادة (القدر) المعہود بکیل أو وزن (مع الجنس فإن وجدا حرم الفضل) أی الزیادة (والنساء) بالمد التأخیر فلم یجز بیع قفیز بر بقفیز منہ متساویا وأحدہما نساء (وإن عدما) بکسر الدال من باب علم ابن مالک (حلا) کہروی بمرویین لعدم العلة فبقی علی أصل الإباحة (وإن وجد أحدہما) أی القدر وحدہ أو الجنس (حل الفضل وحرم النساء) (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 7/ 703، باب الربا، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند