• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601829

    عنوان:

    نہانے میں صابن کا استعمال کرنے كا حكم؟

    سوال:

    جواب دیں کیا کرے ہم... عادت شروع سے صابون کی ہے پہلے لائف بونے سے نہاتے تھے اب ڈیٹول ہرے رنگ والے سے نہاتے ہیں، . ایک ویڈیو کلپ میں حرام بتایا ہے ہر طرح کا صابون استعمال کرنا... جواب دیں جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 601829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:348-268/sd=6/1442

     ویڈیو کلپ میں کس بنیاد پر صابون کے استعمال کو حرام قرار دیا گیا ہے ؟ جب تک کسی صابون میں حرام یا ناپاک جزء کی آمیزش کا علم یقینی طور پر نہ ہو، محض شک کی بناء پر اس کے استعمال کو حرام نہیں کہا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند