• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601759

    عنوان:

    کلوننگ كا حكم کیا ہے ؟

    سوال:

    مفتی صاحب ۔کلوننگ کا شرعی حکم کیا ہے؟اور اس کا حصہ بننا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 601759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:418-334/L=6/1442

     انسانی کلوننگ کا عمل متعدد وجوہات کی بناپر ناجائز ہے ؛اس لیے اس کا حصہ بننا اور اس میں کام کرنا ناجائز ہے ۔

    قال تعالی:(وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَی الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ) (المائدة: 2)

    اگر انسانی کلوننگ کے علاوہ کسی اور چیز کی کلوننگ مطلوب ہو تو اس کی وضاحت کرکے سوال کریں پھر ان شا ء اللہ جواب دیا جائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند