• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601712

    عنوان:

    مرزائی رشتے داروں کی تقریب میں شریک ہونا کیسا ہے؟

    سوال:

    مسلمان بھائی نے مرزائی بھائی سے بیٹی کے لیے رشتہ کیا ہے تمام مسلمان برادری نے دونوں بھائیوں کے گھرشادی کی تقریبات میں شرکت کی۔بیٹی والوں کے لیے کیا حکم ہے اور باقی تمام برادری کے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 601712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:351-281/N=5/1442

     (۱، ۲): مرزائی یعنی: مرزا غلام احمد قادیانی(علیہ ما یستحقہ) کے متبعین، کافر ومرتد اوردائرہ اسلام سے خارج ہیں، انھیں اپنی لڑکی دینا یا اُن کی لڑکی لینا حرام ہے؛ لہٰذا جس مسلمان نے اپنی بیٹی کا نکاح کسی مرزائی سے کیا ہے، اُس نے حرام کام کیا ہے اور وہ نکاح شرعاً نہیں ہوا، لڑکی والوں پر ضروری ہے کہ پہلی فرصت میں بیٹی کو مرزائی کے پاس سے واپس لائیں اور اُسے الگ کریں اور جن مسلمانوں نے اس نکاح میں شرکت کی ہے، اُن پر بھی توبہ واستغفار اور آیندہ ایسی تقریبات میں شرکت سے گریز ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند