• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601616

    عنوان:

    ایک کاریگر کی ڈیزائن دوسرے سے بنوانا

    سوال:

    علماء دین اور مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے بات یہ ہے کہ ہم دبئی شارجہ میں رہتے ہیں اور ہماری خیاط کی دکان ہے ہمارا کام یہ ہے کہ ہماری دکان پر کاریگر اپنی ڈیزائن کپڑے پر بنا کر لاتے ہیں اور ہم اس ڈیزائن کو کسٹمر کو دکھا تے ہیں اور کسٹمر جس ڈیزائن کو پسند کرتی ہیں ہم وہ کسٹمر کے دیئے ہوئے کپڑے پر بنواتے ہیں عرض یہ ہے کہ کچھ ڈیزائن جو ایک دوسرے کاریگر کی ہوتی ہے ہم اس کو کسی اور کاریگر سے بنواتے ہیں کبھی ایسا ہوتا ہے کہ وہ کاریگر اپنا ہوتا ہے اور کبھی یہ ہوتا ہے کہ وہ کم پیسوں میں بناتا ہے تو یہ ہمارا ایک کی ڈیزائن دوسرے سے بنوانا کیسا ہے اور اس چیز کو ہم اس کاریگر سے چھپاتے بھی ہیں اور کاریگر ہماری دکان پر آکر پوچھتے بھی ہیں کہ بھائی کام آیا کچھ، اور ہمیں چھوٹ بولنا پڑتا ہے،تو اب اگر اپنی خود کی دکان ہو ایسا کرنا یا اگر کسی دوسرے کی دکان پر نوکری کر رہے ہیں اور مالک ایسا کرنے کو کہے تو یہ نوکری کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 601616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 397-304/H=05/1442

     جو کاریگر آپ کو کام دے کر گیا اور آپ نے اس کو لے کر رکھ لیا تو ایک درجہ میں یہ معاہدہ ہوگیا کہ اس کام پر ڈیزائن بنانے کا کام آپ (کاریگر) کو ہی دیا جائے گا اس سے چھپا کر دوسرے آدمی کو کام دینا یا کم پیسوں میں دوسرے سے کام کرانا اور جھوٹ بولنا جائزنہیں اگر دوسرے کسی شخص کی دوکان پر نوکری کرنے میں ایسا کام کریں گے خواہ مالک کے کہنے پر یا ازخود تب بھی ایسا کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند