متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 601613
انٹرنیٹ کی کمائی جائز ہے یا نہیں؟
جیساکہ میں انٹرنیٹ کی ایک ویب سائٹ میں کام کرتا ہوں۔ اس میں شامل ہو نے کے لئے میں8000 روپئے دیئے، کام یہ ہے کہ اس میں 20 یا 25 ایڈور ٹائز }اشہتارات { دیکھنا ۔ اور اس سے میری کمائی ہوتی ہے ۔ اور میرے ماتحت جو لوگ کمپنی میں جوئن ہو رے ہیں ان لوگوں سے مجھے کچھ کمیشن ملتا ہے اب یہ کمیشن اور اس طرح کی کام کرنا میرے لئے جائز ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی بتائیں۔
جواب نمبر: 601613
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 307-235/D=05/1442
سوال میں مذکور طریقے پر کمائی کرنا متعدد وجوہ سے ناجائز ہے۔
(۱) جائز و ناجائز ہر طرح کے اشتہارات کو کلک کرنا ہوتا ہے۔
(۲) نیز کلک کرنا ایک طرح سے اجارہ کا معاملہ ہے کہ اس قدر کلک کرنے پر اتنی رقم ملے گی لیکن اس کے لئے ابتداء میں آٹھ ہزار جمع کرنے کی شرط، فاسد شرط ہے جو اجارہ کے مقتضاء عقد کے خلاف ہے۔
(۳) نیز اس کی بعض شکلوں میں قمار (جوا) پایا جاتا ہے جو نص قرآن سے حرام ہے۔
(۴) مجموعی شکل میں متعدد معاملات کو خلط ملط (گڈمڈ) کرنا ہے جو صفقة فی صفقة کا مصداق ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند