• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601358

    عنوان:

    گانے کے بغیر صرف میوزک کا حکم

    سوال:

    ورزش کے دوران جم (gym)کے اندر میوزک بغیر گانا کے بجتا ہے تو کیا اس کا سننا حرام ہے یا گناہ ہے؟ براہ کرم، فتوی دیں ، کیوں کہ چند نوجوانوں کو کچھ غلط فہمی ہے اس بارے میں۔

    جواب نمبر: 601358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:236-162/N=4/1442

     اسلام میں صرف میوزک (موسیقی) بھی حرام ہے (تفصیل کے لیے ”اسلام اور موسیقی“ موٴلفہ: حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب علیہ الرحمة کا مطالعہ فرمائیں)؛ لہٰذا جم (Gym) میں یا کہیں بھی گانے کے بغیر میوزک بجانا اور سننا بھی ناجائز اور حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند