• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601277

    عنوان:

    ویسٹیج کمپنی سے جڑ کمائی کرنے کا حکم

    سوال:

    وسیٹیج نیوٹ ورک مارکیٹنگ(VESTIGE NETWORK MARKETING) کمپنی حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 601277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:219-184/N=4/1442

     ویسٹیج (Vestige) نیٹ ورک مارکیٹنگ کا نظام ملٹی لیول مارکیٹنگ کا ہے، جس میں شرعی اعتبار سے مختلف مفاسد وخرابیاں پائی جاتی ہیں، مثلاً : غرر،دھوکہ دہی اور غیر متعلقہ شرطیں وغیرہ،نیز اس میں سامان کی خرید وفروخت بنیادی مقصد نہیں ہوتا؛ بلکہ فرضی اور غیر واقعی فوائد بتاکر یا ان میں مبالغہ آرائی کرکے یا اہمیت دلانے کے نام پر مختلف جھوٹ بول کر سیدھے سادھے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ممبر بنا نے کی کوشش کی جاتی ہے اور بنیادی طور پر اس کے ذریعہ اپنا کمیشن بڑھانے کا ٹارگیٹ اور منصوبہ ہوتا ہے اور بعض کمپنیاںآ ئندہ کی موہوم آمدنی کا سبز باغ دکھاکر کم قیمت کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرتی ہیں۔ نیز کمپنی کے اصول کے مطابق ممبر کو اس کے درجہ کے مطابق ان ممبران کی خریداری پر بھی معاوضہ دیا جاتا ہے، جن کی ممبر سازی میں اس کی کوئی محنت نہیں ہوتی ؛ بلکہ وہ اس کے نیچے کے ممبران میں سے کسی کے بنائے ہوئے ممبر ہوتے ہیں؛ اس لیے مجموعی طور پر ویسٹیج کمپنی کا ممبر بن کر ممبر سازی کا کام کرنا اورمختلف راستوں سے معاوضہ کے نام سے مالی فوائد حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند