• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601168

    عنوان: کیا dream 11 کھیلنا جائز ہے

    سوال:

    بعدہ عرض اسطرح ہے کہ آج کل انڈیا میں ایک ایپلیکیشن (dream 11) کے نام سے آئی ہے جسمیں انسان کو ایک ٹیم منتخب کرنی پڑھتی ہے . جیسے کہ آج میچ ہو رہا ہو football یا cricket کا تو اس ایپلیکیشن میں ہمیں چند روپیہ 50. ...یا 40 لگاکر اپنی جانب سے کھیلاڈی منتخب کرنے پڑھتے ہے اور پھر اگر ہمارے کھیلاڈی اچھا کھیل لیتے ہے یا ہم پہلے نمبر پر اتے ہے تو ہمیں انعام کے طور ایک لاکھ یا ایک کروڑ ملتا ہے یا اور کچھ رقم. تو کیا یہ انعام لینا جائز ہے .اور ہاں اس میں لازمی طور پر کچھ رقم لگانی پڑھتی ہے ہر میچ کے لے . اگر یہ کھیل جائز نہیں ہے لیکن اب کسی کو یہ پیسے مل گئے ہے جیت کر کیا انکا استعمال وہ خود کے لے کرسکتا ہے . اگر نہیں تو پھر وہ یہ رقم کہاں خرچ کرے ؟

    جواب نمبر: 601168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:302-243/L=4/1442

     مذکورہ بالا صورت قمار (جوا) کی شکل ہے ؛اس لیے رقم دے کر اس کھیل میں شامل ہونا اور انعام حاصل کرنا جائز نہیں ۔اگر اس طرح سے رقم حاصل کرلی گئی ہو تو اس کو بلانیتِ ثواب فقراء مساکین پر صدقہ کردیا جائے ۔

    یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّیْطَانِ فَاجْتَنِبُوہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُون (المائدة:90) لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ اہ(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/ 385)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند